محکمہ سکول کااکیڈمک کیلنڈررولز نہ ہونے پرتعلیمی نظام متاثر

 محکمہ سکول کااکیڈمک کیلنڈررولز نہ ہونے پرتعلیمی نظام متاثر

تعلیمی سال کا باقاعدہ شیڈول مرتب ہو سکا نہ ہی تعطیلات کو حتمی شکل دی جا سکی

لاہور(عاطف پرویز سے )محکمہ سکول ایجوکیشن میں اکیڈمک کیلنڈر رولز نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔ذرائع کے مطابق رولز کی عدم موجودگی سے نہ تو تعلیمی سال کا باقاعدہ شیڈول مرتب ہو سکا ہے اور نہ ہی سالانہ تعطیلات کو حتمی شکل دی جا سکی جس سے تعلیمی نظام شدید متاثر ہو رہا ہے ۔محکمہ سکول ایجوکیشن چھ ماہ گزرنے کے باوجود اکیڈمک کیلنڈر رولز بنانے میں ناکام ہے ۔نجی سکول نمائندہ کاشف جاویدانی اور قاضی نعیم کا کہنا ہے کہ اکیڈمک کیلنڈر رولز نہ ہونے سے نہ طلبہ کو درست منصوبہ بندی مل رہی ہے اور نہ ہی سکولز انتظامیہ کو۔تعلیمی سال میں کم از کم 190 دن تدریسی کلاسز اور 20دن امتحانات ہونے چاہئیں۔رواں تعلیمی سال 9 ماہ میں صرف 118 دن کلاسز ہو نے پر طلبہ کا نقصان ہورہا ہے ۔تعلیمی حلقوں نے محکمہ سکول سے مطالبہ کیا ہے کہ اکیڈمک کیلنڈر کے مستقل رولز  بنائے جائیں تاکہ تعلیمی مسائل پر قابو پایا جا سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں