گریٹر اقبال پارک : پلے لینڈ کا افتتاح

گریٹر اقبال پارک : پلے لینڈ کا افتتاح

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )لاہوریوں کیلئے گریٹر اقبال پارک میں تفریح کا ایک اور منصوبہ،صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے پارک میں فیملیز کیلئے 2 ایکڑ پر محیط پلے لینڈ کا افتتاح کردیا۔

 پلے لینڈ کو ڈزنی لینڈ کی طرز پر تعمیر کیا گیا ہے۔ سفاری موٹر بائیک،موشن رائیڈ ،میری گولڈ رائیڈ، پیرائٹ شپ، بریک ڈانس رائیڈ سمیت متعددجھولے تفریح فراہم کرینگے ۔ جھولوں ودیگر میٹریل کیلئے یو ای ٹی کے فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کیے گئے ۔اس موقع پربلال یاسین نے  تمام پارکس میں فٹنس سرٹیفکیٹ یقینی بنانیکاحکم دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں