واساکے ترقیاتی کام مزیدتیز اور شکایات فوری نمٹانے کی ہدایت

واساکے ترقیاتی کام مزیدتیز اور شکایات فوری نمٹانے کی ہدایت

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )ایم ڈی واسا غفران احمد کی زیر صدارت اجلاس میں لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام فیز 2، کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم کے تحت ہفتہ وار پیشرفت کا جائزہ لیاگیا۔

 متعلقہ افسروں نے بریفنگ میں بتایالاہور ڈویلپمنٹ پروگرام فیز 2 پر کام تیزی سے جاری، 55 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے ۔ ایم ڈی واسا نے کہاتمام ڈائریکٹرز ترقیاتی منصوبوں کی رفتار مزید تیز کریں،عوامی شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنائیں ۔ڈیسلٹنگ آپریشن جاری رکھا جائے ،تمام ڈائریکٹرز اپنے علاقوں میں مین ہول کورز کی نگرانی رکھیں،روڈ سائیڈز ڈرینز پر بھی توجہ دی جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں