جی سی یو شدید مالی مشکلات کا شکار
لاہور(خبر نگار)جی سی یونیورسٹی کے مختلف ڈیپارٹمنٹس شدید مالی مشکلات کا شکار ، رواں مالی سال سالانہ گرانٹس کی عدم فراہمی پر تدریسی و تحقیقی سرگرمیاں متاثر ہونے لگیں۔
گرانٹس نہ ملنے پر خصوصاً سائنس ڈیپارٹمنٹس کی لیبارٹریز میں نیا میٹریل اور آلات خریدنا ممکن نہ رہا۔سربراہانِ شعبہ کے مطابق رواں مالی سال ایک روپیہ بھی جاری نہیں ہوا، جی سی یو کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی سینڈیکیٹ نے بجٹ کی منظوری دیدی ہے ، سالانہ گرانٹس جلدجاری کر دی جائینگی۔