لال پل کے قریب کار نہر میں جا گری، 2 افراد زخمی
لاہور (کرائم رپورٹر) مغلپورہ کے علاقے لال پل کے قریب ایک تیز رفتار کار نہر میں جا گری، جس کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی ہو گئے ۔
ریسکیو 1122 حکام کے مطابق کار تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو گئی اور الٹی ہو کر نہر میں گر گئی۔ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور زخمیوں کو بحفاظت کار سے نکال کر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ریسکیو حکام نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔