نواز شریف انسٹی ٹیوٹ برائے کینسر ہسپتال کی افتتاحی تقریب بارے اجلاس

نواز شریف انسٹی ٹیوٹ برائے کینسر  ہسپتال کی افتتاحی تقریب بارے اجلاس

لاہور(سپیشل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر ملک سیف الملوک کھوکھر نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب حکومت نے عوام کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے نہ صرف انقلابی منصوبے شروع کئے بلکہ ان کی مقررہ مدت سے پہلے تکمیل کوبھی یقینی بنایا گیا ہے ۔

ان خیالات کا اظہارانہوںن ے نواز شریف انسٹی ٹیوٹ برائے کینسر و ریسرچ ہسپتال کی افتتاحی تقریب کے سلسلے میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمن، وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں