پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ کے وفد کا لاہور یونیورسٹی کا دورہ
لاہور(سٹاف رپورٹر)پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ کے وفد نے گزشتہ روز دی یونیورسٹی آف لاہور میں قائم ویل بیئنگ کا دورہ کیا۔
ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر شمائلہ اسد نے وفد کو سنٹر کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ وفد میں قاسم علی شاہ ، فرخ شہباز وڑائچ ،فرید رزاقی ، اظہر تھراج ،وقار اسلم ، مہوش فضل ، عبد الماجد ، شہزاد چودھری ، ساجد خان اور مادھو لال سمیت دیگر کالم نگار شریک تھے۔ اس موقع پر قاسم علی شاہ کہا کہ دنیا بھر میں 30فیصد لوگ نفسیاتی مسائل کا شکار ہیں۔ پاکستان کی دیگر یونیورسٹیز کو بھی ایسے سنٹر ز بنانے چاہئیں۔