سعودی عرب کاایران کیخلاف کسی جنگ کا حصہ نہ بننے کا اعلان قابل تعریف :شیعہ کونسل

 سعودی عرب کاایران کیخلاف  کسی جنگ کا حصہ نہ بننے کا  اعلان قابل تعریف :شیعہ کونسل

لاہور (سیاسی نمائندہ) شیعہ علماکونسل پنجاب کے فوکل پرسن قاسم علی قاسمی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران پر حملے اور حکومت کی تبدیلی کی دھمکیاں اور شر پسندوں کو سزائیں نہ دینے کا مطالبہ قابل مذمت اور آزاد ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے ۔

انہوں نے کہا سعودی عرب اور دیگر عرب ممالک کاایران کے خلاف کسی ممکنہ جنگ کا حصہ نہ بننے کا اعلان قابل تعریف ہے، جسے اسلام کے تمام طبقات نے سراہا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں