لیسکو کا بجلی چوری روکنے کیلئے میگا پراجیکٹ کاآغاز
رواں مالی سال ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے منصوبہ مکمل کیا جائے گا
لاہور (آن لائن)لیسکو نے بجلی چوری کی روک تھام اور لائن لاسز میں نمایاں کمی کے لیے میگا پراجیکٹ کا آغاز کر دیا ہے ۔ اس منصوبے کے تحت کمپنی کے 100 ہائی لاسز فیڈرز پر جدید برقی نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔لیسکو حکام کے مطابق زیادہ نقصانات والے فیڈرز پر ایریل بنڈل کنڈکٹر (اے بی سی) نصب کیے جائیں گے ، جو ڈائریکٹ سپلائی کے ذریعے بجلی چوری کی مؤثر روک تھام میں مدد فراہم کریں گے ۔ منصوبے کے تحت 1300 کلومیٹر سے زائد علاقے میں جدید اے بی سی کنڈکٹر بچھائے جائیں گے ۔حکام کا کہنا ہے کہ یہ میگا پراجیکٹ ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے تعاون سے مکمل کیا جائے گا۔رواں مالی سال ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے منصوبہ مکمل کیا جاء گا۔