موجودہ بلدیاتی قانون ختم نہ کیا تو پھر احتجاج ہوگا:زاہد کوروٹانہ
شیخوپورہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)جماعت اسلامی کے ضلعی امیر زاہد عمران کوروٹانہ نے کہاہے کہ پنجاب بلدیاتی ایکٹ 2025 ء کاقانون ہے کہ اس سے نچلی سطح پر منتخب عوامی نمائندوں کی خرید وفروخت ہوگی۔۔۔
۔اگر اس قانون کو ختم کرکے ایسا قانون نہ بنایا گیا جس سے عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف کی فراہمی ہونے کیساتھ ساتھ اقتدار نچلی سطح پر منتخب ہونیوالے نمائندوں کو منتقل ہو تو پھر ہم احتجاج کا راستہ اختیار کریں گے ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے ضلعی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطا ب کے دوران کیا۔