ارشاد میئو پیپلز پارٹی قصور کے جنرل سیکرٹری مقرر
الہ آباد (نمائندہ دنیا)پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت بلاول بھٹوزرداری نے چودھری ارشاد خاں میئو کو پیپلز پارٹی ضلع قصور کا۔۔۔
جنرل سیکرٹری مقرر کردیا، جنہوں نے اپنے عہدہ کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیا ہے ۔پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت چودھری منظور احمد ،حسن مرتضیٰ ،افتخار احمد، عبد الحمید اختر خاں ،عبدالباسط حیدری ،مہر اسماعیل جاوید و دیگر دوست احباب نے مبارکباد پیش کی ہے ۔