اساتذہ کے تبادلوں کی پالیسی میں تبدیلی کی تیاری شروع
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پالیسی میں ترامیم کے لیے تجاویز طلب کر لیں
لاہور(خبر نگار)پنجاب میں اساتذہ کے تبادلوں کی پالیسی میں تبدیلی کی تیاری شروع کر دی گئی ہے ۔ای ٹرانسفر سسٹم میں سامنے آنے والے مبینہ گھپلوں اور بے ضابطگیوں کے بعدسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پالیسی میں ترامیم کے لیے تجاویز طلب کر لی ہیں۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے اساتذہ کے تبادلوں کے نظام میں موجود خامیوںاور مبینہ گھپلوں کے پیشِ نظر پالیسی میں تبدیلی کا عمل شروع کر دیا ہے ۔محکمے کی جانب سے ای ٹرانسفر پالیسی 2024میں ترمیم کی تجاویز مانگی گئی ہیں،جبکہ ریشنلائزیشن پالیسی 2025 میں بھی ترامیم زیرِ غور ہیں۔اسی تناظر میں تمام چیف ایگزیکٹو آفیسرز ایجوکیشن کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تبادلوں کے عمل میں پیش آنے والے عملی مسائل اور مبینہ گھپلوں کی نشاندہی کریں اور پالیسی کی ہر شق کے حوالے سے ترامیم کی تجاویز دیں۔محکمہ سکول ایجوکیشن کا مؤقف ہے کہ پالیسی میں مجوزہ تبدیلیوں کا مقصداساتذہ کے تبادلوں کے نظام کو شفاف، منصفانہ اور مؤثر بنانا ہے تاکہ مبینہ گھپلوں کا خاتمہ ہو اور اساتذہ کے مسائل حل کیے جا سکیں۔