دورانِ ڈرامہ ایس او پیز کی خلاف ورزی، دو اداکاراؤں کو شوکاز نوٹس
لاہور (کرائم رپورٹر)پنجاب کونسل آف دی آرٹس نے طے شدہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر دو اداکاراؤں کو ۔۔
شوکاز نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ای مانیٹرنگ ٹیم کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد پنجاب کونسل آف دی آرٹس نے کارروائی کرتے ہوئے اداکارہ سلک کو شبستان تھیٹر لاہور اور اداکارہ انزہ کو ستارہ تھیٹر لاہور میں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق دونوں اداکاراؤں نے دورانِ ڈرامہ پبلک انوالومنٹ اور ڈرامہ ایکٹ کے تحت نافذ ایس او پیز کی خلاف ورزی کی۔