پنجاب : نیورولوجسٹ اور نیوروسرجری ڈاکٹرز کی شدید کمی
کارڈیالوجسٹ لو نیورواینڈو ویسکولرمیں ایک سالہ پروگرام شروع کرنیکا اختیار
لاہور ( بلال چودھری )محکمہ سپشلائزد ہیلتھ کیئر کا انوکھا فیصلہ، محکمہ صحت نے کارڈیالوجسٹ کو نیورواینڈو ویسکولر انٹروینشین میں ایک سالہ سرٹیفکیشن پروگرام شروع کرنے کا اختیار دے دیا ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ پروگرام پی ایم ڈی سی اور پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے رولز کی بھی خلاف ورزی ہے اور کارڈیالوجسٹ سے ایک سالہ کورس کرنے سے فالج کے مریضوں میں پیچیدگیوں میں بڑھ سکتی ہیں جبکہ یہ دو سالہ نیورواینڈوویسکوکولر فیلوشپ پروگرام نیورولوجسٹ کی زیز نگرانی پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیوروسائنسز میں جاری ہے جس کو مزید بڑھایا جا سکتا ہے جبکہ دوسری جانب پنجاب میں نیورولوجسٹ اور نیوروسرجری ڈاکٹرز کی شدید کمی ہے پاکستان میں مجموعی طور تقریباً 460نیورولوجسٹس اور 510 نیورو سرجنز موجود ہیں ،پنجاب میں تقریباً 35لاکھ افراد کیلئے ایک نیورولوجسٹ موجود ہے ،عالمی ادارہ صحت کے مطابق ایک لاکھ کی آبادی کیلے ایک نیورولوجسٹ ہونا چاہئے ، لاہور سمیت پنجاب بھر میں فالج کے مریضوں میں اضافہ جاری ہے ،پنجاب میں 14 مراکز پر سٹروک مینجمنٹ سنٹرز میں فالج کا علاج معالجہ جاری ہے ۔