گندم کی سپلائی کا حصہ خیبر پختونخوا بھیجا گیا ‘ڈی جی فوڈز
لاہور (اپنے سٹی رپورٹر اے )ڈائریکٹر فوڈ پنجاب امجد حفیظ کا کہنا ہے ،اپریل 2025 سے پنجاب کے دیگر صوبوں کو شفاف پرمٹ سسٹم کے۔۔۔
تحت 8,50,000 میٹرک ٹن سے زائد گندم اور اس کی مصنوعات سرکاری طور پر منتقل کی جا چکی ہیں۔گندم کی سپلائی کا ایک بڑا حصہ خیبر پختونخوا بھیجا گیا ہے ، جو ملک بھر میں خوراک کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے پنجاب کے مسلسل کردار کی عکاسی کرتا ہے ۔مارکیٹ اور غیر دستاویزی بہاؤ کو شامل کرنے کے بعد، مجموعی بین الصوبائی نقل و حمل کا تخمینہ 14سے 15لاکھ میٹرک ٹن ہے ۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد نے پنجاب سے 7,00,000 میٹرک ٹن سے زائد گندم اور اس کی مصنوعات حاصل کی ہے ۔۔پنجاب سے دوسرے صوبوں کو اپریل 2025 سے اب تک 8 لاکھ 50 ہزار میٹرک ٹن گندم سرکاری طور پر منتقل کی گئیپرمٹ سسٹم صرف مانیٹرنگ اور ڈیٹا کے لیے ہے ، رکاوٹ کے لیے نہیں ذخیرہ اندوزی اور سٹے بازی کا خاتمہ ہے -کسانوں اور صارفین کے مفادات کا تحفظ اولین ترجیح ہے ۔ افواہوں سے گریز کرے اور مستند ڈیٹا پر بھروسہ کرے ، حکومت کی اپیلبین الصوبائی تجارت میں کوئی انتظامی رکاوٹ نہیں۔