آؤٹ سورس ہسپتالوں میں سکیورٹی یقینی بنانیکی ہدایت

آؤٹ سورس ہسپتالوں میں  سکیورٹی یقینی بنانیکی ہدایت

لاہور(اے پی پی)صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں آؤٹ سورس ہسپتالوں کی سکیورٹی اور ۔۔۔

جینیٹوریل سٹاف کی تنخواہوں کے معاملات زیر غور آئے ۔ انہوں نے آؤٹ سورس ہسپتالوں میں سکیورٹی اور جینیٹوریل ملازمین کو حکومت پنجاب کے طے شدہ معیار پر تنخواہوں کی بروقت ادائیگی یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب ملازمین کے لئے آسانیاں پیدا کرنے پر یقین رکھتی ہیں ،تنخواہوں میں تاخیر کسی بھی ملازم کو پریشانی میں مبتلا کرتی ہے اور ہم آسانیاں بانٹنے میں یقین رکھتے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں