سودی معاشی نظام کو ختم کرنا وقت کا تقاضا :جاوید قصوری

سودی معاشی نظام کو ختم کرنا  وقت کا تقاضا :جاوید قصوری

لاہور(سیاسی نمائندہ)امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ پیداواری لاگت میں غیر معمولی اضافے۔۔

 ، برآمدات میں ریکارڈ کمی اور درآمدات میں خطرناک حد تک اضافے کے باعث ملک بھر میں 300سے زائد ٹیکسٹائل ملیں اور کاٹن جننگ فیکٹریاں غیر فعال ہو چکی ہیں، جو ملکی معیشت کے لیے نہایت تشویشناک صورتحال ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے مقابلے میں پاکستانی کاٹن انڈسٹری کے لیے بجلی، گیس اور بینکوں کے مارک اپ کی شرحیں سب سے زیادہ ہیں، جس کی وجہ سے مقامی صنعت عالمی منڈی میں مقابلے کی صلاحیت کھو بیٹھی ہے ۔سودی معاشی نظام کو ختم کرنا وقت کا تقاضا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں