سڑکوں کی بحالی پروگرام کو رواں مالی سال مکمل کرنیکی ہدایت
لاہور (سٹاف رپورٹر سے ) وزیر اعلی ٰپنجاب کا روڈ ریسٹوریشن پروگرام،صوبائی وزیر مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت اجلاس ہوا ۔۔
جس میں روڈ ریسٹوریشن پروگرام کے تحت شاہراہوں کی تعمیر کا جائزہ لیا گیا، ساہیوال، اوکاڑہ، ننکانہ صاحب میں روڈ ریسٹوریشن پروگرام میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، ملک صہیب احمد بھرتھ کا کہنا تھا کہ ساہیوال تا پرانا چیچہ وطنی روڈ 43 کلومیٹر شاہراہ کی تعمیر پر کام جاری ہے ،سید والا تا جڑانوالہ روڈ 10 کلومیٹر روڈ، مشن چوک تا کشتی چوک 2 کلومیٹر روڈ جبکہ ساہیوال عارف والہ 67 کلومیٹر روڈ کی تعمیر پر کام جاری ہے۔