اے ٹی ایس سینتھیٹک فیکٹری کاہنہ میں قائم گرڈ سٹیشن کا افتتاح
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )لیسکو کے ممبر بورڈ آف ڈائریکٹر لیسکو طاہر بشارت چیمہ نے اے ٹی ایس سینتھیٹک فیکٹری کاہنہ میں قائم انڈیپنڈنٹ گرڈ سٹیشن کا افتتاح کر دیا۔
افتتاحی تقریب میں چیف ایگزیکٹو لیسکو اور اعلیٰ افسر وں نے شرکت کی۔اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ، جی ایم ٹیکنیکل رائے محمد اصغر ،ملک زاہد قیوم، آفتاب بٹ، نجم الحسن، محمد حسین، اصغر سکھیرا ،نعمان غنی ودیگر بھی موجود تھے ۔تقریب کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ یہ انڈیپنڈنٹ گرڈ 132 کے وی فروٹ منڈی گرڈ سے منسلک ہے ،منصوبے کے تحت 10/13 ایم وی اے کا ٹرانسفارمر نصب کیا گیا ہے ۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو نے کہا کہ صنعتی شعبے کو مستحکم، معیاری اور بلا تعطل بجلی کی فراہمی لیسکو کی اولین ترجیح ہے ۔