محکمہ لائیو سٹاک اور پی آئی ٹی بی میں معاہدے کی منظوری
لاہور (اے پی پی) محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب کے نظامِ نگرانی کو مزید موثر، شفاف اور جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کابینہ اجلاس میں محکمہ لائیو سٹاک اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے درمیان ایک اہم معاہدے کی منظوری دے دی ہے ۔
ترجمان کے مطابق اس معاہدے کے تحت محکمہ لائیو سٹاک کی تمام سروسز کو ایک جدید آن لائن مانیٹرنگ سسٹم کے ذریعے نگرانی میں لایا جائے گا ،بالخصوص موبائل ویٹرنری سروسز کی کارکردگی، دستیابی اور رسائی کو ڈیجیٹل نظام کے ذریعے براہِ راست مانیٹر کیا جائے گا ۔