’’پاکستان کی لوک کہانیاں اور محبت کا پیغام‘‘ پر عالمی کانفرنس آج شروع

’’پاکستان کی لوک کہانیاں اور محبت کا  پیغام‘‘ پر عالمی کانفرنس آج شروع

لاہور(خبر نگار)ورلڈ پنجابی کانگریس کے زیر اہتمام ‘‘پاکستان کی لوک کہانیاں اور محبت کا پیغام’’ کے موضوع پر 36ویں بین الاقوامی کانفرنس آج لاہور میں شروع ہوگئی۔

 یہ 2 روزہ کانفرنس ہوگی۔ کانفرنس میں پہلے روز نامور دانشوروں، ادیبوں، شاعروں اور پروفیسروں نے شرکت کی۔ کانفرنس کے پہلے سیشن کے مہمان خصوصی بابا گورو نانک یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد عمران تھے ۔ چیئرمین فخر زمان نے افتتاحی تقریر کے ساتھ کانفرنس کا افتتاح کیا جس میں پاکستان کی مختلف زبانوں کو ایسی کانفرنسوں کے ذریعے ایک دوسرے کے قریب لانے کی ضرورت پر روشنی ڈالی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں