ایس اینڈ جی اے ڈی میں پی ایم ایس کے امتحانی نتائج کااعلان

ایس اینڈ جی اے ڈی میں پی ایم ایس کے امتحانی نتائج کااعلان

فیز اوّل میں 5,772 ، فیز دوم میں 106 امیدوار کامیاب قرار :پی پی ایس سی

لاہور(خبر نگار)پی پی ایس سی نے سروس اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں پروونشل مینجمنٹ سروس( منسٹریل کوٹہ) کی تحریری امتحان کا نتائج کا اعلان کر دیا،سیکرٹری پی پی ایس سی افضال احمد نے چیئرمین پی پی ایس سی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد عبدالعزیز کی حتمی منظوری کے بعد نتائج کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ترجمان کے مطابق سروس اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں پروونشل مینجمنٹ سروس (منسٹریل کوٹہ) کی 21 اسامیوں کے لیے پندرہ ہزار سے زائد امیدواروں نے درخواستیں جمع کرائیں، فیز اوّل میں 5,772 امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ فیز دوم میں 106 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب قرار پائے ، جنرل نالج ایم سی کیوز (مرحلہ اوّل) اور انگلش مضمون و اردو مضمون (مرحلہ دوم) میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کے لیے تفصیلی مارکس سرٹیفکیٹ پی پی ایس سی کی ویب سائٹ پر 30 دن کے لیے دستیاب ہوگا، تاہم نفسیاتی جانچ اور انٹرویو کے لیے شارٹ لسٹ ہونے والے امیدوار اس سے مستثنیٰ ہوں گے ، پی ایم ایس ( منسٹریل کوٹہ) کے تحت درخواست دینے والے وہ خواہشمند امیدوار جو باقاعدہ سول سرونٹس ہوں جو سرکاری ملازمت میں بی ایس-5 سے بی ایس16 تک خدمات انجام دے رہے ہوں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں