انتظامی عہدوں پر ایڈہاک ڈاکٹروں کی تعیناتی غیر قانونی قرار

انتظامی عہدوں پر ایڈہاک ڈاکٹروں کی تعیناتی غیر قانونی قرار

محکمہ صحت کا ٹیچنگ ہسپتالوں میں ایسی تمام تعیناتیاں ختم کرنے کے احکامات

لاہور ( ہیلتھ رپورٹر ) محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے ٹیچنگ ہسپتالوں میں انتظامی عہدوں پر ایڈہاک ڈاکٹروں کی تعیناتی کو غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دیتے ہوئے فوری طور پر ایسی تمام تعیناتیاں ختم کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی ایم ایس (ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ) اور اے ایم ایس (اسسٹنٹ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ) سمیت دیگر انتظامی عہدوں پر صرف مستقل سروس میں موجود ڈاکٹروں کو ہی تعینات کیا جا سکے گا، جبکہ عارضی یا ایڈہاک بنیادوں پر کام کرنے والے ڈاکٹروں کی انتظامی تقرریاں قواعد و ضوابط کے خلاف ہیں۔محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کے احکامات پر لاہور جنرل ہسپتال انتظامیہ نے فوری عملدرآمد کرتے ہوئے تین ایڈہاک ڈاکٹروں کو ڈی ایم ایس کے عہدوں سے ہٹا دیا ہے ۔ اس ضمن میں پرنسپل لاہور جنرل ہسپتال پروفیسر فاروق افضل نے ہٹائے گئے ڈاکٹروں کو فوری طور پر چارج چھوڑنے کی ہدایت جاری کر دی۔مزید برآں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر فریاد حسین کی جانب سے ایڈہاک ڈاکٹروں کو انتظامی عہدوں سے ہٹانے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں