دانش سکولوں میں 16کروڑ سے زائد کی مالی بے ضابطگیاں

دانش سکولوں میں 16کروڑ سے زائد کی مالی بے ضابطگیاں

پیرے پی اے سی کمیٹی میں سیٹل ہو جائینگے ، غریبوں سے فیس لینامشکل :ترجمان

لاہور(عاطف پرویز سے )دانش اتھارٹی کے مختلف سکولوں میں 16 کروڑ سے زائد مالی بے ضابطگیاں اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزیاں سامنے آئیں۔ آڈٹ رپورٹ 2024 اور 25 کے مطابق دانش سکول اٹک میں 10 کروڑ ،کھانے کی اشیا کی خریداری میں 5 کروڑ کی بے ضابطگیاں سامنے آئیں ۔آڈٹ رپورٹ میں مزید نشان دہی کی گئی ہے کہ 5 کروڑ کی فیسوں میں ریکوری کم کی گئی ۔دانش سکول میانوالی میں 7 کروڑ سروس ڈلیوری کا نقصان ہوا۔ دانش سکولوں میں خصوصی بچوں کو تعلیم نہیں دی جاتی ۔ آڈٹ رپورٹ 2024 اور 2025 میں نشان دہی کی گئی ،مذکورہ علاقوں کے دوسرے سرکاری سکولوں میں خصوصی بچوں کو داخلے دیے جاتے ہیں۔ اس حوالے سے ترجمان کا کہنا ہے کہ پیرے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں سیٹل ہو جائیں گے ، غریب والدین سے فیس کی ریکوری کرنا مشکل ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں