ایف بی آر ٹیکس دینے والوں کونشانہ بناتاہے :ماہر معاشیات

ایف بی آر ٹیکس دینے والوں کونشانہ بناتاہے :ماہر معاشیات

امسال بھی 22لاکھ افراد نے خوف سے صفر ریٹرن جمع کرائی :مذاکرے سے خطاب

لاہور( این این آئی)فیڈر ل بورڈ آف ریو نیو 59 لاکھ ٹیکس دہندگان کااعتماد بحال کرنے میں ناکام ہے ،امسال بھی 22لاکھ 60 ہزار افراد نے خوف کی وجہ سے صفر ریٹرن جمع کرائی ہیں ،20 لاکھ افراد پانچ ہزار سے بھی کم جبکہ صرف پندرہ لاکھ افراد اپنی آمدن کی مناسبت سے ٹیکس کی ادائیگی کر رہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار ماہر معاشیات و صدر انٹر نیشنل لائرز ایسوسی ایشن عاشق علی رانا ،جنرل سیکرٹری محمد اسحاق بریار ،سینئر نائب صدر ملک غلام عباس ،فنانس سیکرٹری شیخ عدیل شاہد ،نغمانہ شہزادی اور دیگر نے ٹیکس نظام پر مبنی مذاکرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے۔

مقررین نے کہا کہ تنخواہ دار طبقے نے نے 545 ارب روپے ٹیکس ادا کیا جو ایکسپورٹر ،ریٹیلرز سے زیادہ ہے ،ایف بی آر مسلسل انہی لوگوں کو نشانہ بناتا ہے جو اپنا پورا ٹیکس ادا کر رہے ہیں اور انہیں ہی ہراساں کیا جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کو اپنی حکمت عملی تبدیل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ قابل ٹیکس آمدن رکھنے والے رضاکارانہ ٹیکس نیٹ میں شامل ہوں اور ٹیکسز کی ادائیگی کریں ۔ انہوں نے کہاکہ باقا عدگی سے ٹیکس دینے والوں کے لئے سہولیات اور مراعات پرمبنی سکیمیں لائی جائیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں