نئے ہیڈکوارٹر زمیں تمام سہولتیں ہوں گی : چیئرمین پی آر اے

نئے ہیڈکوارٹر زمیں تمام سہولتیں ہوں گی : چیئرمین پی آر اے

معظم اقبال سپرا کا زیر تعمیر پی آر اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ ، تفصیلی بریفنگ لی

لاہور (این این آئی) چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی معظم اقبال سپرا نے زیر تعمیر پی آر اے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر آئی ڈیپ کے حکام نے منصوبے کی پیشرفت اور تکمیل سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ترجمان پنجاب ریونیو اتھارٹی کے مطابق پانچ منزلہ ہیڈکوارٹرز عمارت 2027ء تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے جبکہ پارکنگ کی سہولت کے لیے دو بیسمنٹ بھی تعمیر کی جا رہی ہیں۔ ترجمان پی آر اے کا کہنا ہے کہ ہیڈکوارٹر زکی تکمیل کے بعد ادارے کی تمام سروسز ایک ہی چھت تلے دستیاب ہوں گی۔ عمارت میں کمشنر پی آر اے اپیل ون، اپیل ٹو، کمشنر انفورسمنٹ سمیت دیگر افسران کے دفاتر بھی قائم ہوں گے ۔ ہیڈکوارٹر زکی تعمیر مکمل ہونے کے بعد ڈیٹا سینٹر اور سٹریٹجک یونٹ کو بھی نئی عمارت میں منتقل کر دیا جائے گا۔دورے کے موقع پر ممبر سپورٹ سروسز، ڈائریکٹر آئی ٹی اور دیگر متعلقہ افسران بھی چیئرمین پی آر اے کے ہمراہ موجود تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں