فوڈ اتھارٹی کی کارروائی ، پولٹری شاپ بند

فوڈ اتھارٹی کی کارروائی ، پولٹری شاپ بند

لاہور (اے پی پی) ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کی مسلسل کارروائیاں جاری ہیں، 1 پولٹری شاپ بند کر دی۔۔۔

 جعلی دودھ اور گوشت سپلائر کیخلاف مقدمات درج کراکے ملزم گرفتار کرادئیے اور سپلائر گاڑیاں بھی ضبط کرلی جبکہ1500لٹر جعلی دودھ، 900کلو مردہ جانور کا گوشت اور 1من سے زائد پولٹری تلف کردی گئی۔ ملتان روڈ پر ایل ای آئی 6771نمبری گاڑی میں غیر قانونی طور پر مردہ جانوروں کی ترسیل کی جارہی تھی، نجی سوسائٹی میں سی اے ایل 1733نمبری ٹینکر سے 1500لٹر جعلی دودھ برآمد کر کے تلف کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں