گورنمنٹ گورونانک کالج میں ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح

گورنمنٹ گورونانک کالج میں ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح

سنٹر کے قیام سے خواتین اساتذہ ، عملہ کے بچوں کو سہولت ملے گی،ڈاکٹر شذرہ

ننکانہ صاحب (خبر نگار)وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر شذرہ منصب نے گورنمنٹ گورونانک گریجوایٹ کالج برائے خواتین ننکانہ صاحب میں سٹیٹ آف دی آرٹ ڈے کئیر سنٹر ،تزین وآرائش کے بعد بننے والے نئے پرنسپل آفس، کنٹرولر آفس ، کونسلنگ ڈیسک ،جم کلب اور مسجد کا افتتاح کیا اور کالج میں یادگاری پودا لگایا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ڈاکٹر طاہرہ بتول، کالج پرنسپل آصفہ رشید،وائس پرنسپل ساجدہ پروین، پرنسپل گورنمنٹ گورونانک گریجوایٹ کالج ڈاکٹر جمیل شاہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ویمن ڈویلپمنٹ حافظ عثمان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر رائے فیض، کالج کونسل ممبران سردار ہیرا سنگھ ، لیگی رہنما رائے صفدر کھرل ،اساتذہ اور طالبات بھی موجود تھیں۔ ڈاکٹر شذرہ منصب ودیگر مقررین نے کہا پورے صوبے میں 360 سرکاری اداروں میں ڈے کیئر سنٹر بنائے جا چکے ہیں ،صوبے بھر میں 650 سنٹر بنانے کا ہدف جلد مکمل کر لیا جائے گا ۔ کالج میں اس سنٹر کے قیام سے خواتین اساتذہ اور ملازمین کے بچوں کو تعلیم و تربیت کی سہولت ملے گی۔ ڈاکٹر شذرہ منصب نے کالج میں بی ایس بلاک کیلئے نئے کمروں، ملٹی پرپز ہال اور پینے کے صاف پانی سمیت دیگر سہولیات کی جلد فراہمی کی یقین دہانی کروائی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں