پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی سائیکل ریس کا انعقاد

پاکستان کی تاریخ کی سب  سے بڑی سائیکل ریس کا انعقاد

لاہور(آئی این پی)سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی سائیکلنگ ریس ہوئی جس میں600 سے زائد سائیکلسٹ نے حصہ لیا۔

سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام ہونے والی فیملی فن ریس میں سائیکلسٹ نے 12 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا، بچوں کی ریس میں ایان عدیل،لڑکیوں میں زینب فرحان اورلڑکوں میں علی ناصر نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔سائیکلسٹس نے ریس کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا،صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب نے خود بھی ریس میں حصہ لیا اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے ،ان کااس موقع پر کہنا تھا کہ لاہور میں ریکارڈ دس ہزار میراتھن کی تیاری کر رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں