ایس پی اقبال ٹاؤن کی کھلی کچہری عوامی مسائل سنے ،احکامات جاری

ایس پی اقبال ٹاؤن کی کھلی کچہری عوامی مسائل سنے ،احکامات جاری

لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر عمر نے اپنے دفتر میں روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کے سلسلے میں شہریوں کے مسائل سنے اور۔۔۔

 موقع پر ہی متعلقہ افسروں کو انکے حل کے احکامات جاری کیے ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا شہریوں کے مسائل حل کیلئے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں ۔کھلی کچہری میں صرف عام شہری ہی نہیں بلکہ پولیس اہلکاروں کے مسائل بھی سنے جا رہے ہیں تاکہ فورس کے مسائل کو بھی بروقت حل کیا جا سکے ۔ اس اقدام کا بنیادی مقصد سفارشی کلچر کا خاتمہ اور پولیس و عوام کے درمیان فاصلے کم کرنا ہے ۔ڈاکٹر عمر نے خبردار کیا جھوٹی ایف آئی آر درج کرانے پر سخت کارروائی کی جائیگی۔ عوام کے جان و مال کا تحفظ،انصاف فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں