ایل ڈی پی فیز ٹو کے تحت ترقیاتی کاموں کا دائرہ کارمزید وسیع

 ایل ڈی پی فیز ٹو کے تحت ترقیاتی  کاموں کا دائرہ کارمزید وسیع

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )لاہور میں ایل ڈی پی فیز ٹو کے تحت ترقیاتی کاموں کا دائرہ کار مزید وسیع کر دیا گیا۔۔۔

۔واہگہ، عزیز بھٹی اور علامہ اقبال ٹاؤن کے علاقوں میں سیوریج اور واٹر سپلائی کے منصوبوں پر بیک وقت کام جاری ہے ۔فیز ٹو کے تحت مجموعی طور پر دو سو نوے کلومیٹر سیوریج لائنز میں سے ایک سو نوے کلومیٹر لائنز اورتین سو دس کلومیٹر واٹر سپلائی نیٹ ورک میں سے ایک سو ستر کلومیٹر نیٹ ورک مکمل کیا جا چکا ہے ۔منصوبے کے تحت آٹھ سو گلیاں مکمل کر کے ضلعی انتظامیہ کے حوالے کر دی گئی ہیں۔ واسا حکام کے مطابق ایل ڈی پی کے تحت جاری تمام کام تیس اپریل دو ہزار چھبیس تک مکمل کرلئے جائینگے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر معیاری کام کو ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں