جج کی عدم دستیابی پرڈکی بھائی ودیگرپر فرد جرم نہ لگ سکی

  جج کی عدم دستیابی پرڈکی  بھائی ودیگرپر فرد جرم نہ لگ سکی

لاہور (کورٹ رپورٹر)یوٹیوبرسعد الرحمن عرف ڈکی بھائی ،عروب جتوئی سمیت دیگر ملزموں کیخلاف جوا ایپس پروموشن کیس۔۔۔

 میں فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔ معزز جج کی عدم دستیابی پر کارروائی 9فروری تک ملتوی کردی گئی ۔ ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو کی عدالت میں سماعت ہوئی ۔ ڈکی بھائی اور عروب جتوئی و دیگر ملزموں نے پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی ۔ملزموں کو عدالتی عملہ نے بتایا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو ٹریننگ پر ہیں جس پر کیس کی سماعت نہیں ہوگی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں