قتل و دہشتگردی مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)شیراکوٹ ناکے پر پولیس نے سرور روڈ لاہورپولیس کو قتل و دہشتگردی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار کر لیا ۔۔۔۔
ترجمان ڈولفن کے مطابق ناکے پر اہلکاروں نے پبلک ٹرانسپورٹ سے ملزم کو مشکوک جانتے ہوئے گرفتار کیا جوکریمنل ریکارڈ چیک کرنے پر اے کیٹگری کا اشتہاری نکلا۔ملزم کیخلاف تھانہ سرور روڈ لاہور میں مقدمہ درج تھا جس پر گرفتار ملزم عبدالمحمد کوقانونی کارروائی کیلئے تھانہ شیرا کوٹ کے حوالے کر دیاگیا۔