شہر کے سکولوں پر کروڑوں خرچ،بچوں کی تعداد نہ بڑھ سکی

شہر کے سکولوں پر کروڑوں خرچ،بچوں کی تعداد نہ بڑھ سکی

کم انرولمنٹ پر17 سربراہان سے جواب طلبی، تسلی بخش جواب نہ ملنے پر کارروائی ہوگی

لاہور(خبر نگار)لاہورکے سرکاری ہائی سکولوں میں طلبہ کی تعداد انتہائی کم ہونے کا انکشاف ، کروڑوں کی خطیر رقم اساتذہ کی تنخواہوں اور سکولوں کے انفراسٹرکچر پر خرچ ہونے کے باوجود بچوں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ نہ ہو سکاجس پر محکمہ تعلیم نے نوٹس لے لیا ۔ذرائع کے مطابق گزشتہ دو برسوں میں متعدد سرکاری ہائی سکولوں میں طلبہ کی تعداد نمایاں کم ریکارڈ کی گئی۔ کم انرولمنٹ پر ڈی ای او سیکنڈری نے 17 سکول سربراہان سے جواب طلبی کر لی ۔تسلی بخش جواب نہ ملنے پرتادیبی کارروائی کی جائیگی۔اعداد و شمار کے مطابق گورنمنٹ گرلز ہائی سکول اعظم کلاتھ مارکیٹ میں طلبہ کی تعداد محض 70 رہ گئی، پاکستان ماڈل سکول رحمن پورہ 79، ہائی سکول سینٹ فرانسس نیو انارکلی 113 ، ہائی سکول بھسین 134، ہائی سکول باٹا پور 145 ، ہائی سکول مقبولِ عام جی او آر ون 149 ، ہائی سکول رنگ محل 201، ہائی سکول ریلوے پکے کوارٹر 204، مسلم ہائی سکول ہربنس پورہ 207 ،گورنمنٹ سکول دیال شالیمار ٹاؤن 212 ، طارق ہائی سکول کینٹ 237، ایف ڈی ماڈل سکول گارڈن ٹاؤن 238 ، ہائی سکول بنگالی ڈیری اور ہائی سکول ملک پور میں طلبہ کی تعداد 242 رہ گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں