جھگڑے کے بعد ایک شخص کو زنجیروں سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بناڈالا

 جھگڑے کے بعد ایک شخص کو زنجیروں  سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بناڈالا

قصور (نمائندہ دنیا) لمبے جاگیر کے رہائشی محمد شہباز نے پولیس تھانہ صدر پھول نگر کو بتایا کہ چند روز قبل ان کا شاہد جٹ کے۔۔

 ساتھ معمولی جھگڑا ہوا تھا۔ اس جھگڑے کے بعد شام 7 بجے لمبے جاگیر چوک سے گھر جاتے ہوئے راستے میں بونگا بلوچاں کے رہائشی منظور احمد جٹ کے بیٹوں شاہد اور مزمل نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ انہیں اٹھا کر بونگا بلوچاں کی جانوروں کی حویلی میں لے جایا۔حویلی میں محمد شہباز کو زنجیروں سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور ویڈیو بنا کر معافی منگوانے کی کوشش کی گئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں