مختلف سیکٹرز کی ترقیاتی سکیموں کیلئے 25 ارب کی منظوری

 مختلف سیکٹرز کی ترقیاتی سکیموں کیلئے 25 ارب کی منظوری

لاہور(اپنے نامہ نگارسے )پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2025-26 کے صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے 61 ویں اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی ترقیاتی سکیموں کیلئے 25 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی۔۔

اجلاس سیکرٹری پی اینڈڈی بی رفاقت علی کی زیر صدارت ہوا ۔ جن سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں بھوربن، مری میں 50 بستروں کے ہسپتال کے لیے 1ارب 30 کروڑ ، رکھ علی والی، ضلع مظفرگڑھ میں ویلیو چین کے ساتھ شرمپ سٹیٹ کے قیام کے لیے 10 ارب ، گوجرانوالہ میں جی ٹی روڈ پر دو انڈرپاسز کی تعمیر کے لیے 6 ارب 60 کروڑ ، بین الصوبائی مشترکہ چیک پوسٹس کی تعمیر کے لیے 4ارب 40 کروڑ اور جابا-II ڈیم کی تعمیر کے لیے 3ارب 90 کروڑ کے فنڈز منظور کئے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں