لاکھوں کا تانبا چوری کرنیوالے 2ملزم گرفتار

لاکھوں کا تانبا چوری  کرنیوالے 2ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)ہنجروال پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کاتانبا چوری کرنے والے دو ملزمان گرفتار کر لیے ۔

 ترجمان کے مطابق ہنجروال پولیس نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کا تانبا چوری کرنے والے ملزمان علی رضا اور کاشف کو گرفتار کر لیا ،پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے کٹار بند روڈ پر واقع کمپنی سے انتہائی شاطر طریقے سے کمپنی کے سٹور کی دیوار توڑ کر تانبے کی 61 لاکھ سے زائد کی ریلیں چوری کی تھیں جن کو سی سی ٹی وی کیمروں اور ہیومن ریسورس کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے ۔پولی نے ملزموں کو مزید کارروائی کیلئے انویسٹی گیشن کے حوالے کردیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں