خطرناک کیمیکل ڈور و نان رجسٹرڈ پتنگوں کا کنٹینر برآمد ،2ملزم گرفتار

خطرناک کیمیکل ڈور و نان رجسٹرڈ  پتنگوں کا کنٹینر برآمد ،2ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)ناکہ شیرا کوٹ پولیس نے مشروبات کی آڑ میں خطرناک کیمیکل ڈور و نان رجسٹرڈ پتنگوں کا کنٹینر برآمد کر کے 2ملزمان گرفتار کر لیے ۔

 ترجمان کے مطابق گزشتہ روز ناکہ شیرا کوٹ سے مشروبات کی آڑ میں خطرناک کیمیکل ڈور و نان رجسٹرڈ پتنگوں کے کنٹینر سے 10 ہزار سے زائد پتنگیں،15 خطرناک کیمیکل ڈور کی چرخیاں برآمد کر کے کر کے گرفتار ملزمان اویس، ارشاد کو کارروائی کے لیے تھانہ شیرا کوٹ کے حوالے کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں