شہدا کی فیملیوں کیلئے 200 نئے گھروں کی تعمیر شروع کرنے کا فیصلہ

شہدا کی فیملیوں کیلئے 200 نئے گھروں کی تعمیر شروع کرنے کا فیصلہ

لاہور (این این آئی)پنجاب پولیس کے 2017ء سے قبل کے پولیس شہداء کے اہلخانہ کی فلاح و بہبود کیلئے عملی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے رواں سال 2017ء سے قبل کے شہداء کی فیملیز کیلئے 200 نئے گھروں کی تعمیر شروع کرنے کا اعلان کیا۔

 یہ بات انہوں نے سنٹرل پولیس آفس لاہور میں منعقدہ پولیس شہداء کے اہلخانہ میں گھروں کی تعمیر کیلئے چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کے دوران کہی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں