ڈھولنوال:ہوٹل میں ٹیمپرڈ میٹرز سے بجلی چوری پکڑی گئی

ڈھولنوال:ہوٹل میں ٹیمپرڈ میٹرز سے بجلی چوری پکڑی گئی

کیبل، میٹرز اتار لئے گئے ،مالکان کی مزاحمت ، ٹیم کو کمروں کی تلاشی سے روکا گیا

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے ) لیسکو کی بجلی چوروں کے خلاف کارروائی،ڈھولنوال سب ڈویژن کی حدود میں واقع ہوٹل میں بجلی چوری پکڑی گئی۔ نیازی اڈے کے سامنے ہوٹل میں 2 ٹیمپرڈ میٹرز کے ذریعے بجلی چوری کی جارہی تھی ہوٹل میں 12 کلو واٹ کا غیر قانونی لوڈ چل رہا تھا، لیسکو نے پی وی سی کیبل اور میٹرز قبضے میں لے لیے ، ہوٹل مالکان کی مزاحمت لیسکو ٹیم کو کمروں کی تلاشی سے روکا گیا۔لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ بجلی چوروں کے خلاف تھانے میں ایف آئی آر درج کرا دی گئی، مزید قانونی کارروائی جاری ہے ۔یہ کارروائی ایس ای نادرن سرکل محمد مزمل کی زیر نگرانی ایکسین گلشن راوی محمد فاروق اور ایس ڈی او ڈھولنوال فیضان اعظم کی سربراہی میں کی گئی۔ بجلی چوری میں ملوث لیسکو میٹر ریڈر افتخار احمد کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ،بجلی چوری قومی جرم ہے ، سی ای او لیسکو محمد رمضان بٹ کا کہنا ہے کہ کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔لیسکو بجلی چوروں کے خلاف بلا امتیاز آپریشن جاری رکھیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں