مدثر بشیر کی پیلاک ایوارڈز میں نثر کے زمرے میں پہلی پوزیشن

مدثر بشیر کی پیلاک ایوارڈز میں  نثر کے زمرے میں پہلی پوزیشن

لاہور(سٹاف رپورٹر)نامور ادیب اور محقق مدثر بشیر نے ادبی دنیا میں ایک نمایاں سنگِ میل عبور کرتے ہوئے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف لینگویج، آرٹ اینڈ کلچر (پیلاک) کے زیرِ اہتمام پیلاک ایوارڈز 2024 میں اپنے ناول ‘‘گوئل’’ پر نثر کے زمرے میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔

حکومتِ پنجاب کے زیرِ اہتمام پیلاک کے یہ سالانہ ادبی اعزازات شاعری، نثر، تحقیق، ترجمہ اور بچوں کے ادب سمیت مختلف اصناف میں علاقائی زبانوں کے نمایاں ادبی کاموں کو سراہنے کے لیے دیے جاتے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں