ای او بی آئی میں عملہ کی کمی، پنشن کیسز التو ا کاشکار

ای او بی آئی میں عملہ کی کمی، پنشن کیسز التو ا کاشکار

ورکرز کی نئی رجسٹریشن ،کنٹری بیویشن کی وصولی بھی متاثرہورہی

لاہور(عاطف پرویز سے )ای او بی آئی میں افرادی قوت کی شدید کمی کے باعث لاکھوں پنشنرز اور ورکرز کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ پنشن کے ہزاروں کیسز التوا کا شکار ہیں جبکہ ورکرز کی نئی رجسٹریشن اور کنٹری بیویشن کی وصولی کا عمل بھی متاثر ہو رہا ہے ۔ذرائع کے مطابق ای او بی آئی میں اس وقت 60 فیصد سے زائد منظور شدہ اسامیاں خالی پڑی ہیں۔ ادارے میں افسران اور ملازمین کی مجموعی منظور شدہ پوسٹس کی تعداد تقریباً 1400 ہے ، تاہم اس وقت صرف 500 کے قریب افسران اور ملازمین خدمات سرانجام دے رہے ہیں، جس کے باعث ادارے کی مجموعی کارکردگی شدید دباؤ کا شکار ہے ۔افرادی قوت کی کمی کے باعث پنشن کے ہزاروں کیسز التوا کا شکار ہو چکے ہیں، جس سے ملک بھر کے لاکھوں بزرگ پنشنرز کو شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس صورتحال کے باعث ورکرز کی نئی رجسٹریشن کا عمل بھی متاثر ہو رہا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں