پولیس شہداکے اہل خانہ کیلئے 200 نئے گھروں کی تعمیر شروع کرنیکی ہدایت
لاہور(کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 2017سے قبل کے پولیس شہدا کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود کیلئے بڑے اقدام کا اعلان کرتے ہوئے رواں سال 200 نئے گھروں کی تعمیر شروع کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اس مقصد کیلئے قائم انڈوومنٹ فنڈ میں 50 کروڑ روپے کا اضافہ بھی کر دیا گیا ہے ۔آئی جی پنجاب نے ایک تقریب کے دوران شہدا کے اہل خانہ میں گھروں کی تعمیر کیلئے مزید 1 کروڑ 30 لاکھ روپے تقسیم کیے ۔ اس موقع پر 26 شہدا کے ورثا کو 5، 5 لاکھ روپے کے چیک بھی دیئے گئے ۔