نوازشریف یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا یوای ٹی کادورہ

نوازشریف یونیورسٹی کے  وائس چانسلر کا یوای ٹی کادورہ

لاہور(خبر نگار)محمد نواز شریف یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر توصیف ایزد نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر جامع تبادلہ خیال ہوا۔اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر توصیف ایزد نے ملتان کی یونیورسٹی میں جاری ترقیاتی منصوبوں، نئے تعلیمی پروگرامز، اکیڈمک امور اور انتظامی چیلنجز پر تفصیل سے گفتگو کی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں