بتی چوک شیخوپورہ میں آج یکجہتی کشمیر کانفرنس ہوگی
شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)مقبوضہ کشمیر کے مظلوم کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی کے سلسلہ میں مرکزی جمعیت اہلحدیث کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیر کانفرنس آج بعدازنماز ظہر بتی چوک شیخوپورہ میں ہوگی۔
ضلعی امیر حافظ عبد الباسط شیخوپوری کی زیرصدارت رانا شفیق خان پسروری اور علامہ ناصر مدنی خطاب کرینگے ۔ کانفرنس میں چودھری منشا گوپے را،میاں راشد، حافظ بابرسلفی،میاں اعجاز،حافظ عثمان بن عبدالباسط ودیگررہنما شرکت کرینگے۔