قصور:3منزلہ عمارت میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی

 قصور:3منزلہ عمارت میں شارٹ  سرکٹ سے آگ لگ گئی

قصور(نمائندہ دنیا)قصور کے نواح قتل گڑھی چوک میں 3 منزلہ عمارت میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی، ریسکیو ٹیمیں اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئیں۔

 2 فائر، 1 ریسکیو وہیکل اور 16 ریسکیو اہلکار وں نے ڈیڑھ گھنٹے کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ آتش گیر پلاسٹک مواد ہونے سے آگ نے دکان کو لپیٹ میں لے لیا۔ فائر فائٹنگ آپریشن ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر نیئر عالم خان کی زیرنگرانی مکمل کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں