تھانیدار کیخلاف رشوت لینے اختیار کے ناجائز استعمال پر مقدمہ
شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)تھانیدار کیخلاف رشوت لینے اور اختیار کا ناجائز استعمال ثابت ہونے پر ایس ایچ او تھانہ نارنگ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
سب انسپکٹر لطیف نے سائل سے 85 ہزار روپے رشوت لی،آر پی او شیخوپورہ نے انکوائری کے بعد سب انسپکٹر کو قصور وار قراردیدیا۔ آر پی او اطہر اسماعیل نے کہا ہے کہ رشوت لینے اور اختیار کا ناجائز استعمال کرنیوالے کسی رعائت کے مستحق نہیں۔