مرکزی مسلم لیگ کا موڑکھنڈا میں استقبالِ رمضان پروگرام
ننکانہ صاحب(خبر نگار)پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیرِ اہتمام قصبہ موڑکھنڈا میں استقبالِ رمضان پروگرام کا انعقاد۔
مہمانِ خصوصی صوبائی صدر چودھری سرور ،ضلعی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر ثاقب مجید، سابق ایم پی اے ابرار شاہ، سیکرٹری جنرل موڑکھنڈا انس شاہین، حافظ طارق ضیاو دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا ۔چودھری سرور نے تحصیل موڑکھنڈا سے انٹرا پارٹی الیکشن میں کامیاب نمائندوں کو مبارکباد دیتے کہا کہ مرکزی مسلم لیگ نچلی سطح تک عوامی مسائل حل کیلئے متحرک ہے ۔انس شاہین نے کہا ماہِ رمضان میں مستحق افراد کیلئے سحری و افطاری کے فری دسترخوان لگائے جائینگے۔