سانگلاہل:تعلیمی اداروں میں یوم یکجہتی کشمیر تقریبات کا انعقاد

سانگلاہل:تعلیمی اداروں میں یوم یکجہتی کشمیر تقریبات کا انعقاد

طلبہ کے مابین تقریری و تحریری مقابلہ جات ، پینٹنگز اور کوئز پروگرام کرائے گئے

سانگلاہل(تحصیل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ننکانہ تسلیم اختر راؤ،سی ای او ایجوکیشن ننکانہ شازیہ بانو،ڈی ای اوسیکنڈری ننکانہ شکیل رضوی،ڈی ای او ایلیمنٹری ننکانہ فیاض احمدکی ہدایت پر تعلیمی اداروں میں یوم یکجہتی کشمیر تقریبات کا انعقاد۔کشمیری بہن بھائیوں سے اظہاریکجہتی کیلئے تقریری و تحریری مقابلہ جات و پینٹنگز اور کوئز پروگرام کرائے گئے ۔گورنمنٹ ہائی سکول نمبر1میں پرنسپل ظہور الحسن شاہ،گورنمنٹ علامہ اقبال ماڈل ہائی سکول میں پرنسپل حافظ وحید ،گورنمنٹ ہائی سکول چہور غربی میں ہیڈ ماسٹر مبشر مختار پوار،گرلز ٹیکنیکل ہائی سکول میں ہیڈ مسٹریس صائمہ حنیف،پوسٹ گریجوایٹ کالج میں پرنسپل پروفیسر فخیم نقوی ، ہائی سکول چک نمبر42مرڑ میں سینئر ہیڈ ماسٹر میاں سرور ،ہائی سکول چک نمبر36بڑوئیہ میں ہیڈ ماسٹر شوکت صادق،ہائی سکول بھلیر 119 کے ہیڈ ماسٹر میاں طاہر غفور اور ایلیمنٹری سکول چہور سکھاں میں ہیڈ ماسٹر ایم شہباز کی زیر صدارت تقریبات میں مقررین نے کہا کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ،بھارت کی یہ بھول ہے کہ وہ مظالم ڈھا کر کشمیریوں کو اپنا غلام بنا لے گا،کشمیر یوں کی آزادی کی جدوجہد ضرور رنگ لائے گی،پاکستان کشمیری بہن بھائیو ں کی حمایت جاری رکھے گا،مودی سرکاری نے 5 اگست 2019 کا جو اقدام اٹھایا وہ کشمیریوں کی آزادی کا سبب بنے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں