پنجاب پولیس میں انسپکٹر وں کی ترقیوں کا اجلاس منسوخ

پنجاب پولیس میں انسپکٹر وں  کی ترقیوں کا اجلاس منسوخ

لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس میں انسپکٹر سے ڈی ایس پیز کی ترقیوں کا اجلاس منسوخ کر دیا گیا۔ انسپکٹر سے ڈی ایس پیز کی ترقیوں کا اجلاس گزشتہ روز شیڈول تھا۔

سابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی تبدیلی کے باعث پروموشن بورڈ کا اجلاس منسوخی کا نوٹیفکیشن اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے جاری کر دیا۔ پنجاب پولیس میں ڈی ایس پیز کی 70 سیٹیں خالی ہیں۔250 کے قریب انسپکٹر کا ریکارڈ چیک کیا جا نا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں